دفتر برائے اعلیٰ طبی جانچ کار (Office of Chief Medical Examiner (OCME) ) نیویارک شہر میں مجرمانہ تشدد، حادثے کے سبب، خودکشی کے سبب، اچانک جب بظاہر صحت مند ہوں، فزیشن کی جانب سے دیکھے نہ جانے کے سبب، کسی اصلاحی مرکز میں، یا کسی غیر معمولی یا مشتبہ انداز سے ہونے والی تمام افرادی اموات کی تفتیش کرنے کا ذمہ دار ہے۔ OCME نیویارک شہر میں مرنے والے کسی فرد کی میت کو جلانے کی اجازت طلب کرنے کی درخواستوں کا جائزہ بھی لیتا ہے۔ پانچ بروز میں تمام نامعلوم اور لاوارث باقیات کو تحویل میں لینے کے قانونی اختیار کے ہمراہ، OCME شہر کے لئے مردہ خانے کے طور پر بھی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، OCME قدیم ترین قومی پوسٹ مارٹم ٹاکسیکولوجی لیبارٹری (post-mortem toxicology laboratory )؛ طبی جانچ کار کے دفتر میں قائم واحد قومی عوامی مالیکیولر جینیٹکس لیبارٹری (public molecular genetics laboratory )؛ اور شہر کی DNA لیبارٹری کو چلاتا ہے، جو پانچ بروز میں مجرمانہ مقدمات سے حاصل شدہ جسمانی شواہد کا معائنہ کرنے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔
OCME کے خاندانی خدمات کے مراکز نیویارک شہر کی تمام پانچ بروز میں قائم ہیں۔ درکار ہونے پر بصری شناخت مکمل کرنے، یا کیس کی اضافی معلومات فراہم کرنے اور/یا موصول کرنے کے لئے خاندانوں کو خاندانی خدمات کے مرکز تشریف لانے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔
خاندانی خدمات کے مراکز ہفتہ وار چھٹیوں اور تعطیلات سمیت، ہفتے میں روزانہ، صبح 9 سے شام 5 بجے کے اوقات میں کھلے ہوتے ہیں۔ تمام مراکز سے 212-447-2030 پر ٹیلیفون کر کے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
NYU Langone Medical Center Campus 520 First Avenue New York, NY 10016
Kings County Hospital Center Campus 599 Winthrop Avenue Brooklyn, NY 11203
Seaview Hospital Campus 460 Brielle Avenue Staten Island, NY 10314
Bronx Family Services Center 260 East 161 Street 4th Floor The Bronx, NY 10451
Queens Hospital Center Campus 160-15 82nd Drive Jamaica, NY 11432
معلومات برائے خاندان - شناخت، حدِ رسائی، شہری تدفین
OCME غیر متوقع اور صدماتی نقصان سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونیٹیز کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم جذبے، وقار اور تکریم کے ساتھ ان سب کو معاونت پہنچاتے ہیں جنہیں ہم خدمات فراہم کرتے ہیں۔
خاندان خاندانی خدمتی مراکز پر پانچ بروز میں معاونت حاصل کرتے ہیں۔ OCME کی خدمات حاصل کرنے والے خاندانوں کے اہم خدشات میں اپنے عزیزوں کی شناخت اور دعویٰ کرنا شامل ہے۔
OCME کو ملنے والی ہر میت کی رسماً شناخت کی جانی چاہیئے۔ زیادہ تر شناختیں خاندانی فرد یا قریبی واقف کار کی جانب سے بصری طور پر سرانجام دی جاتی ہیں۔ شناخت جائے حادثہ پر بھی کی جا سکتی ہے، یا پانچ بروز میں موجود ہمارے خاندانی خدمتی مراکز میں سے کسی ایک پر تصویر دیکھ کر بھی۔ شناختیں انگلیوں کے نشانات، دندانی اور/یا طبی ایکس ریز، یا DNA کو استعمال کر کے بھی کی جا سکتی ہیں۔
OCME ایک حدِ رسائی کے تحقیقاتی یونٹ کا حامل بھی ہے جو کہ شناخت اور آخری رسومات کی خاطر مرحوم کی حوالگی کے عمل کو سہولت پذیر بنانے کے لئے وارث کو ڈھونڈنے کی سرگرم تلاشیں سرانجام دینے کی خاطر مختص کردہ ہے۔
بطور شہری مردہ خانہ OCME کی ذمہ داری میں اپنی تحویل میں موجود تمام تر باقیات کو عزت اور احترام کے ساتھ سنبھالنا شامل ہے۔ اس کام کے دوران ایسے موقعے بھی آ سکتے ہیں کہ جب باقیات نامعلوم اور/یا لاوارث ہوتی ہیں۔
ہم ان بہت سے نیویارک کے باشندگان کو رہائش دینے کا ہدف رکھتے ہیں جو COVID-19 کی وباء سے متاثر ہوئے ہیں، نیویارک شہر کا دفتر برائے اعلیٰ طبی جانچ کار (OCME ) تب تک مرحوم کی عارضی اسٹوریج کی سہولت فراہم کرے گا جب تک کہ خاندان آخری رسومات کے انتظامات کرنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔ ہم اس مشکل وقت کے دوران خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر ان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
دفتر برائے اعلیٰ طبی جانچ کار میں میت کو کیوں لایا جاتا ہے؟
میتیں اس دفتر میں اس لیے لائی جاتی ہیں کیونکہ قانون یہ تقاضا کرتا ہے کہ اعلیٰ طبی جانچ کار ان افراد کی اموات کی تفتیش کرے جو مجرمانہ تشدد، حادثے کے سبب، خودکشی کے سبب، اچانک جب بظاہر صحت مند ہوں، فزیشن کی جانب سے دیکھے نہ جانے کے سبب، کسی اصلاحی مرکز میں، یا کسی غیر معمولی یا مشتبہ انداز سے مرے ہوں۔ طبی جانچ کار موت کی وجہ اور انداز کا تعین کرنے کا ذمہ دار ہے۔
کوئی میت اس صورت بھی دفتر برائے اعلیٰ طبی جانچ کار میں لائی جا سکتی ہے کہ اگر مرحوم کی شناخت یا وارث کا علم نہ ہو۔ میت شہری قبرستان میں دفنانے سے قبل یا وارث کو تلاش کرنے اور شناخت تسلیم ہو جانے اور آخری رسومات کے انتظامات مکمل ہو جانے تک اس دفتر کی جانب سے موزوں مدت اوقات کے لئے رکھی جاتی ہے۔
شناخت کرنے کے لئے کس قدر انتظار کرنا ہوتا ہے؟
موزوں طور پر جس قدر جلدی ممکن ہوا شناختی عملے کا ایک رکن آپ سے ملاقات کرے گا۔ شناختی یونٹ ہفتہ وار چھٹیوں اور تعطیلات سمیت، ہفتے کے سات دن، صبح 9 تا شام 5 بجے تک کے اوقات میں خدمات انجام دیتا رہتا ہے۔
212-447-2030 پر کال کر کے تمام مراکز سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پوسٹ مارٹم کیا ہے؟
آٹوپسی(لاش کا طبی معائنہ) مستند پیتھالوجسٹ کی جانب سے مرنے والے شخص کے جسم کی ایک نظام کے تحت جانچ کا نام ہے۔ آٹوپسی کی انجام دہی آخری رسومات کے وقت میت کا دیدار کرنے میں خلل پذیر نہیں ہوتی۔ لاش کا کسی بیماری یا چوٹ کی موجودگی کے ضمن میں معائنہ کیا جاتا ہے، اہم اعضا کے نمونے اور/یا جسمانی مائع جات مائیکرو اسکوپک، کیمیائی، یا دیگر ٹیسٹوں کی غرض سے لیے جا سکتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، کوئی عضو جیسا کہ دماغ یا دل مزید تشخیصی ٹیسٹس کے لئے سنبھال کر رکھے جا سکتے ہیں۔
یہ تشخیصی ٹیسٹ لاش کو وارث کے حوالے کر دینے کے بعد سرانجام دیے جاتے ہیں۔ لاش وارث کے حوالے کر دینے کے بعد، خاندان کسی بھی قسم کے اعضاء اور/یا بافتوں کے نمونے لوٹانے کی درخواست کرنے کی خاطر دفتر برائے اعلیٰ طبی جانچ کار سے رابطہ کر سکتا ہے۔
آٹوپسی کے نتائج بشمول مائیکرو اسکوپک اور لیبارٹری ٹیسٹس اور ماہرین کی جانب سے رپورٹس کی مدد سے ایک تحریری ریکارڈ تشکیل دیا جاتا ہے۔ ان رپورٹس کی نقول درخواست کرنے پر وارث یا دیگر مجاز افراد کو دستیاب ہو سکتی ہیں۔
آٹوپسی کیوں سرانجام دی جانی چاہیئے؟ کیا آٹوپسی ضروری ہوتی ہے؟
آٹوپسی کا بنیادی مقصد موت کی وجہ اور انداز کا تعین کرنا ہے۔ پیتھالوجسٹ جن سوالات کے جواب تلاش کرتے ہیں ان میں شامل ہیں:
کیا موت بیماری، چوٹ، باہم دونوں، یا ان کے ساتھ کسی اور وجہ سے واقع ہوئی؟
اگر تو موت کیمیائی عناصر کے سبب واقع ہوئی ہو، تو کیا ہم لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کرنے، اور کیمیائی عناصر کے جسم کے اہم اعضا پر پڑنے والے اثرات کو جانچنے کی غرض سے حیاتیاتی نمونہ جات حاصل کر سکتے ہیں؟
جہاں موت جسمانی چوٹوں کے سبب واقع ہوئی ہو، تو کیا ہم اس مہلک حادثے کی تشکیل نو کر سکتے ہیں؟
آٹوپسی عام طور پر طبی جانچ کار کی صوابدید پر انجام دی جاتی ہے اور بڑی تعداد میں تلخ اور اہم سوالات کا جواب دینے کے سبب، یہ عوام، اور خاندان کے بہترین مفاد میں ہوتی ہے۔ آٹوپسی سرانجام دینا اکثر ایجنسی کے قانونی، طبی، اور عوامی کردار اور ذمہ داری کو پورا کرنے کی خاطر درکار ہوتا ہے۔
اس صورت میں کہ جب وارث آٹوپسی کے سخت خلاف ہو، OCME اس اعتراض کی تکریم کرنے کے لئے ہر کاوش بروئے کار لاتا ہے۔ اگر تو خاندان نے قابل عمل مذہبی اعتراض اٹھایا ہو اور OCME نے یہ تعین کیا ہو کہ آٹوپسی انجام دی جانی چاہیئے، تو وارث کو، ان کی منشا پر، اور اپنا اعتراض جج کے روبرو پیش کرنے کے لئے وکیل مقرر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جو کہ یہ تعین کرے گا کہ کیا آٹوپسی انجام دی جائے گی۔ آٹوپسی پر وہ اعتراضات جو کہ مذہبی عقائد پر مبنی نہ ہوں قانوناً اہمیت کے حامل نہیں ہوتے ہیں۔
مرحوم کی ذاتی املاک کہاں رکھی جاتی ہیں؟
اگر ذاتی املاک مرحوم کے جسم پر موجود ہوں، تو املاک تجہیز و تکفین کرنے والے گھرانے کو جسم کی حوالگی کے وقت دے دی جائیں گی۔
اگر فرد خاندان کی عدم موجودگی میں فوت ہوتا ہے، یا اس کا کوئی خاندان نہیں ہے، تو تمام ذاتی املاک اس جگہ ہی پہنچا دی جائیں گی جہاں موت واقع ہوئی۔ وہاں سے، یہ نیویارک شہر کے محکمہ پولیس ("NYPD ") کے املاک کے کلرککو منتقل کر دی جاتی ہیں۔
اگر تو مرحوم اسپتال یا نرسنگ ہوم میں وفات پاتا ہے، یا اسپتال پہنچنے پر موت کا اعلان کیا جاتا ہے، تو ذاتی املاک وہیں محفوظ کر لی جاتی ہیں۔ OCME عملہ آپ کو اسپتال کے منتظم کا نام اور فون نمبر فراہم کرے گا۔
اگر تو موت قتل کے باعث ہوئی یا اس کی نوعیت مشکوک ہوئی، تو ذاتی املاک NYPD کے پاس تب تک محفوظ رہیں گی جب تک تفتیش ختم نہ ہو جائے اور/یا فوجداری کارروائی مکمل نہ ہو جائ
میں آٹوپسی رپورٹ کی نقل کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
مکمل آٹوپسی رپورٹ (بشمول حوالے کی مدد سے شامل کردہ تمام لیبارٹری رپورٹس) صرف تحریری درخواست پر حاصل کی جاتی ہیں۔ براہ کرم اس آٹوپسی کی درخواست کے فارم کو مکمل کریں۔
نوٹ: آٹوپسی کی رپورٹس صرف وارث یا پراسیکیوٹرز کو دی جائیں گی، بصورت دیگر، وارث کو کسی اور فرد کے لئے آٹوپسی رپورٹ کا انکشاف کرنے کی تحریری اجازت لازمی فراہم کرنا ہو گی۔
گر وارث آپ کے علاوہ کسی اور کو یہ رپورٹس بھجوانا چاہتا ہے (مثلاً، کسی وکیل یا بیمہ کمپنی کو)، تو درخواست کیے جانے پر ان کے دستخط کی لازماً تصدیق کروانا ہو گی۔
اگر مجھے ملنے والی آٹوپسی رپورٹ کے بارے میں میرے کوئی طبی/سائنسی سوالات ہوں تو مجھے کسے کال کرنی چاہیئے؟
براہ کرم 212-447 2030 پر کال کریں اور پھر اس طبی جانچ کار سے رابطے کے لئے 3 دبائیں جس نے آٹوپسی سرانجام دی تھی۔
کیا کسی قسم کے چارجز ہیں جن کی بابت مجھے علم ہونا چاہیئے؟
اعلیٰ طبی جانچ کار کے دفتر سے خدمات حاصل کرنے پر خاندان پر کوئی چارجز لاگو نہیں ہوتے ہیں۔